فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکرایوارڈ کا میلہ کل سجے گا

لاس اینجلس: اکیانوے اکیڈمی ایوارڈز یعنی آسکرز کے لیے نامزدگیوں کااعلان کردیا گیا فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈزکا میلہ 24 فروری کوہالی ووڈ میں سجے گا۔

امریکی ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کی فلم ’’روما‘‘اورکامیڈی ڈراما فلم ’’دافیورٹ‘‘کو سب سے زیادہ دس دس کیٹیگریزمیں نامزدکیا گیاہے۔ ان دو فلموں کے علاوہ بہترین فلم کے ایوارڈ کی دوڑمیں بریڈلی کوپراورلیڈی گاگا کی فلم ’’اسٹار ازبورن‘‘، ’’بلیک پینتھر‘‘،’’گرین بک‘‘،’’بلیک کلینزمین‘‘، ’’وائس‘‘ اور’’بوہیمین راپسڈی‘‘ شامل ہیں۔

بہترین اداکارکے لیے فلم ’’وائس‘‘ سے کرسچن بیل، ’’اسٹاراز بورن‘‘ سےبریڈلی کوپر، فلم ’’گرین بک‘‘ سے وگومورٹینسن، ’’ بوہیمین راپسڈی‘‘ سے اداکار رامی مالیک اور’’ایٹ ایٹرنیٹیز گیٹ‘‘سے اداکار ولیم ڈافو میدان میں ہیں۔

بہترین اداکارہ کے لیے فلم ’’دی وائف‘‘کی گلین کلوز، ’’اے اسٹار از بورن‘‘سے اداکارہ لیڈی گاگا، ’’دا فیورٹ ‘‘سے اولیویاکول مین، فلم’’کین یو ایور فورگیو می‘‘کی اداکارہ ملیسا مک کارتھی اور فلم’’روما‘‘کی یالیٹزا کوبہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزدکیاگیاہے۔

Source: Urdu Reporter

The post فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکرایوارڈ کا میلہ کل سجے گا appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.