لاہور: سانحہ ساہیوال میں ایلیٹ فورس کا لوگو وردی اور گاڑی استعمال کا معاملہ۔آئی جی پنجاب نے ایلیٹ کے علاوہ کسی فورس کو بھی اس رنگ کی وردی استعمال نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ احکامات کے مطابق پنجاب پولیس کی کوئی بھی فورس ایلیٹ جیسا یونیفارم استعمال نہیں کرے گی۔کیو آر ایف کی وردی کا رنگ بھی ایلیٹ سے مختلف کرنے کے احکامات جاری۔آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کئے ہیں کہ جو گاڑیاں ایلیٹ کے استعمال میں نہیں ان کے اوپر سے ایلیٹ فورس کا مونوگرام بھی ہٹایا جائے۔