اسلام آباد:  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فروری کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔نجی نیوز چینل کے مطابق شہزادہ سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 15 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے جبکہ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کااعلان ہوگا۔سعودی ولی عہد دورے کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زیدالنہیان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔