اسلام آباد:  سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ذیشان اور خلیل کے ورثا لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے جہاں وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے روبرو پیش ہوں گے۔دونوں خاندانوں نے واقعے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور معاملہ فوجی عدالت بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے گئے ذیشان کی والدہ زبیدہ بی بی نے کہا ہے کہ انصاف کی امید لے کراسلام آباد جارہے ہیں جبکہ خلیل کے بھائی جلیل نے کہا کہ دھمکیوں سے متعلق ا±ن کے وکیل کا دعویٰ خود ساختہ تھا اور اس وجہ سے وکیل تبدیل کر دیا ہے۔