نارووال: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی دیانتداری عوام کیلئے عذاب بن چکی ،موجودہ حکومت ملکی معیشت ڈبورہی ہے،ناتجربہ کارحکومت کوملکی مسائل کاعلم نہیں۔ مسلم لیگ کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت آن جاب ٹریننگ کررہی ہے،حکومت کام سیکھتے سیکھتے پاکستان کی تباہی کردےگی ،انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی سے عوام کودلدل میں دھکیل رہی ہے،پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کودنیامیں گداگربنادیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملکی خزانے بھرے ہوئے چھوڑے تھے،6 ماہ میں حکومت نے ملکی خزانے اجاڑدیئے۔