اسلام آباد (عباس ملک سے  )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی پہلی سزا معطلی کی درخواست واپس لینے کی درخواست منظور کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے میرٹ پر درخواست ضمانت واپس لے لی ہے اور ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر زور دیا گیا ہے ، عدالت نے نوازشریف کی میرٹ پر درخواست ضمانت واپس لینے کی درخواست منظور کر لی ہے ۔