13

ملک کی فوڈ سیکیورٹی کسان کبھی گبھراتا نہیں حالات و مشکلات کا ہمیشہ مقابلہ کرتا ہے

رحیم یار خان(جاوید اقبال)پاکستان کسان اتحاد یوتھ ونگ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر و مینگو گرروؤرز جام راشد مجنوں گانگا نے کہا ہے کہ ملک کی فوڈ سیکیورٹی کسان کبھی گبھراتا نہیں حالات و مشکلات کا ہمیشہ مقابلہ کرتا ہے.سردی و یا گرمی جنگ و یا امن. خواہ کیسے ہی ہنگامی حالات کیوں نہ ہوں کسان اپنے کام اور ڈیوٹی سے کبھی چھٹی نہیں کرتا. شٹ ڈاون کے موجودہ حالات میں بھی کسان دن رات اپنے فرائض نبھا رہا ہے.کسان اگر چھٹیاں کرنا شروع کر دیں تو ملک میں بھوک ناچے گی. غذائی و معاشی بحران جنم لیں گے. راشد مجنوں گانگا نے کہا کہ گندم کی فصل برداشت کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے.حکومت خریداری کے مناسب اقدامات کرے. آموں پر بور اور پھول آنے کا مرحلہ مکمل ہو جانے کے بعد پھل بننے کا عمل شروع ہو چکا ہے.موسمی رد و بدل اور تغیر کی وجہ سے بٹور نامی بیماری بھی تیزی سے سامنے آنے لگی ہے. باغبان حضرات اس اہم موڑ پر ہرگز غفلت اور لاپرواہی نہ کریں فورا تیز دھار آلے سے بٹور کو کاٹنے اور ٹھکانے لگانے کا بندوبست کریں.کام کرنے والی لیبر کو سمجھائیں کہ بٹور کو اس طریقے سے کاٹا جائے کہ ساتھ والا بور اور لگنے والا پھل متاثر نہ ہو. بٹور پھل اور پودے دونوں کو نقصان دیتا ہے. اسے گڑھے کھود کر دفن کریں یا کسی کھلی جگہ پر رکھ جلا دیں. پاکستان کسان اتحاد کسانوں کے حقوق کی محافظ، معلومات و آگاہی فراہم کرنے والی، علم و تربیت دینے اور رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینے والی تنظیم ہے.باغات اور گنے کی فصل کو پانی لگانے کے لیے حکومت تمام ششماہی نہروں میں فورا پانی چھوڑے. آموں کی برآمدات میں اضافے کے لیے ابھی سے اقدامات کیے جائیں. ضلع رحیم یار خان میں پلپ انڈسٹری کے قیام اور فروغ کے لیے صنعت کاروں کو ریلیف پیکیج دیا جائے. اس موقع پر گانگا فروٹ فارم ٹھل گانگا. محمد پور گانگا میں راشد مجنوں گانگا نے بٹور کا جائزہ لیا اور کام کرنے والی لیبر کو عملی طور پر بٹور کو کاٹنے کے طریقے بھی بتائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں