13

کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ملک بھر کی طرح رکن پور اور نواح بھی میں جزوی لاک ڈاون کردیا گیا

رحیم یار خان(بیورورپورٹ)کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ملک بھر کی طرح رکن پور اور نواح بھی میں جزوی لاک ڈاون کردیا گیا ہے اور اس پر عمل کروانے کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے اس دوران تھانہ رکن پور کی حدود سردار گڑھ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محمدشہزاد مستوئی، اور موضع کوٹلہ حیات خان میں محمد سجاد ارائیں کی شادی اور ولیمہ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس پر تھانہ رکن پور کے ایس ایچ او ممتاز حسین ججہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ولیمہ کی تقاریب منعقد کرانے والوں حسن محمود مستوئی اور اسحاق ارائیں سمیت دولہوں محمد سجاد اور محمد شہزاد کے خلاف بھی مقدمات درج کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کردی ہے_ایس ایچ او تھانہ رکن پور ممتاز حسین ججہ نے کہا کہ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرإیں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق کاراٸ کرینگے۔ ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی اورڈی ایس پی سرکل کی ھدایات پر تھانہ کی حدود میں سختی سے دفعہ 144 پر عملدرآمد کرا رھے ھیں۔اس موقع پر محرر عبدالرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں