68

فرانس کے مشہور فٹبالر پال پوگبا پرڈوپنگ کا الزام، 4 سال کی پابندی عائد

روم، اٹلی: اٹلی کے فٹ بال کلب اور فرانس کے قومی کھلاڑی پال پوگبا پر ڈوپنگ مثبت آنے پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے میڈیا نے بتایا کہ پوگبا پر ڈوپنگ کے جرم میں رواں سیزن کے شروع میں 4 سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم وہ کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کھیلوں کے پروسیکیوٹر کی اپیل پر پوگبا پر چار سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم فرانسیسی کھلاڑی پابندی کے خلاف اپیل کریں گے۔اٹلی کے کلب جووینٹس نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم ذرائع نے تصدیق کی کہ کلب کو اس فیصلے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا تھا اور اگلے لائحہ عمل کے لیے جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں