64

لاڑکانہ سندھ حکومت کے اعلان کردہ لاک ڈاوُن

لاڑکانہ رپورٹ امجد پیرزادہ
سندھ حکومت کے اعلان کردہ لاک ڈاوُن کے دوسرے دن پولیس اور لاڑکانہ انتظامیہ نے لاک ڈاوُن کے دوسرے روز رکاوٹیں کھڑی کردی
لیکن شھری پولیس سیکیورٹی اور رکاوٹوں سے بھی باز نہ آئے اور شھر میں نکل آئے جس کے سبب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش فورس کے ہمراہ شھر کا جائزہ لینے نکل پڑے، ایس ایس پی لاڑکانہ کی جانب سے پولیس انتظامیہ کو لاک ڈاوُن پر مزید سختی سے نپٹنے کے احکامات بھی جاری کیئے گئے، جب کہ پولیس نے 144 کی خلاف ورزی پر شھریوں کے گرفتار کرکے مقدمات درج کردیئےاور 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار شھریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا ، ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش کے مطابق شھری خود کو گھروں میں رکھ کر مہلک بیماری کا مقابلا کریںنگے تو ہم سب کے لیئے اچھا ہوگا لیکن چند افراد کی غلطی سے پورے شھر کو برباد نہیں کرنے دینگے ، ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق سخت سے سخت اقدامات اٹھانے پڑے تو اس بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں