7

کورونا وائرس سپین میں بھی چین سے زیادہ قیمتی جانوں کو نگل گیا

میڈرڈ:  کورونا وائرس کی ابتدا چین سے ہوئی تاہم اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد اب اٹلی اورسپین میں ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے بعد اب اسپین میں بھی چین سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ چین میں دسمبر 2019 سے 26 مارچ تک اس مہلک وائرس سے 3 ہزار291 مریض ہلاک ہوئے جب کہ متاثرین کی تعداد 81 ہزار726 ہے اور 74 ہزار 173 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔اٹلی میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں چین کے مقابلے میں دگنی ہوگئی ہیں۔ 26 مارچ تک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں تعداد 7 ہزار 503تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور حالات قابو سے باہر ہیں جبکہ اٹلی میں ابھی تک صرف 9 ہزار362 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لو ٹ گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں