5

کورونا وائرس بھی جنگ نہ روک سکا کرفیو لگے سعودی دارالحکومت پرمیزائل حملہ

ریاض: کورونا وائرس سے دنیا رک گئی مگر یمن اور عرب ممالک میں جاری جنگ نہ رک سکی، سعودی دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے جسے سعودی فورسز نے فضا میں ہی تباہ کرکے ناکام بنادیا ہے۔دوسری جانب یمن کی جوائنٹ فورسز نے الحدیدہ شہر پر پرواز کرنے والا حوثی باغیوں کا ڈرون بھی تباہ کردیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے کرفیو لگے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی تاہم ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی اس سے قبل کئی بار ایسی کارروائیاں کرچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں