7

پیر آباد مین روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ذرائع آمدورفت معطل انتظامیہ خاموش عوام شدید مشکلات سے دو چار

شانگلہ الپوری بیلے بابا تا میاں کلے رابطہ سڑک گزشتہ رات لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تا حال بند پڑا ہے ہر قسم کی ذرائع آمدورفت معطل عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ہزاروں آبادی کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے سابق ممبر ضلع کونسل غریب گل کا کہنا ہے کہ پیر آباد روڈ کے لینڈ سلائیڈنگ کے بندش کے حوالے سے انتظامیہ اور محکمہ ایرا کو بروقت اطلاع بھی دی گئ تھی لیکن تا حال محکمہ اور انتظامیہ کی طرف سے سڑک کھولنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو مقامی لوگوں نے چندہ کرکے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک سے ملبہ ہٹانا شروع کردیا ہے جو کام انتظامیہ اور محکمہ ایرا کو کرنا تھا وہ کام مقامی لوگ وسائل نہ ہونے کے باوجود بھی اپنی مدد آپ کے تحت کرنے پر مجبور ہیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے درجنوں دیہات کا آمدورفت معطل ہے اور لوگ کندھوں پر سودا سلف اور مریضوں کو ہسپتال لے جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں