30

فلپائن میں پولیس نے ماسک نہ پہننے والے شہری کو گولی ماردی

منیلا: فلپائن میں طبی حکام کی جانب سے ماسک نہ پہننے کے باعث روکنے پر مشتعل ہونے والے شہری کو پولیس نے گولی ماردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جنوبی صوبے اگوسان کے ایک گاؤں میں جمعرات کو طبی حکام نے مقامی چیک پوسٹ پر 63 سالہ شہری کو ماسک نہ پہننے کی وجہ سے روکا جس پر وہ مشتعل ہوگیا۔ شہری نے مقامی طبی حکام اور پولیس کے ساتھ بد کلامی کی اور فصل کی کٹائی میں استعمال ہونے والی بڑی درانتی سے حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کی۔ موقعے پر موجود پولیس اہل کار نے مشتعل ہونے والے شہری کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی لیکن شہری نے اس کی بات سننے سے انکار کردیا۔ اسی گرما گرمی میں اہل کار نے مشتعل شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں