32

دپیکا پڈوکون بھی عابدہ پروین کی آوازکی دیوانی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی عابدہ پروین کی آوازکی دیوانی ہیں۔کووڈ-19 کے باعث تمام ہی فنکاروں نے لاک ڈاؤن میں اپنی مصروفیات ڈھونڈلی ہیں۔ بہت سے فنکار کھانا پکانے سمیت بیکنگ میں مصروف ہیں تو بہت سے فنکاروں نے اپنے گھرکوجم بنالیا ہے جہاں وہ روز ورزش کرتے ہیں۔ کچھ فنکار بینٹنگ کر رہے ہیں تو کچھ سوشل میڈیا پروقت گزارکراپنی ذاتی پسند نہ پسند سے مداحوں کو آگاہ کررہے ہیں۔بات کی جائے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی توانہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران سنے جانے والے اپنے پسندیدہ گانوں کی فہرست مداحوں سے شیئرکی جس کے مطابق وہ عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی آواز کی دیوانی ہیں۔دپیکا نے ’کوک اسٹوڈیو‘ میں عابدہ پروین کی آوازمیں گانے ’چھاپ تلک‘ کوبھی اپنی پسندیدہ گانوں کی فہرست میں رکھا ہوا ہے جو انہوں نے اس لاک ڈؤن کوخوب سنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں