13

لادی گینگ کے متاثرین و سینکڑوں افراد کا وزیراعلی ہاؤس جانے والی سڑک پر بد نام زمانہ لادی گینگ کے خلاف دھرنا

ڈیرہ غازی خان( بیورو رپورٹ) لادی گینگ کے متاثرین و سینکڑوں افراد کا وزیراعلی ہاؤس جانے والی سڑک پر بد نام زمانہ لادی گینگ کے خلاف دھرنا پنجاب پولیس کے حق میں نعرے تفصیل کے مطابق اہل علاقہ کوٹ مبارک کے رہائشیوں نے ڈیرہ غازی خان میں اسلم جندانی، منظور جندانی، رحیم جندانی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ڈیرہ غازی خان وزیر اعلی ہاؤس جانے والی سڑک پر دھرنا دیا لادی گینگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پنجاب پولیس کے شہداء کے حق میں نعرے بازی کی متاثرین کا کہنا تھا گزشتہ روز پولیس مقابلے میں مارے جانے والے عبداللہ اور حیدر کا تعلق لادی گینگ سے تھا اور یہ سب جیانی لادی گینگ کا حصہ ہیں عبد اللہ اور حیدر محمد حسین کے قاتل تھے متاثرین نے کہا کہ لادی گینگ نے ان پر زمین تنگ کر دی ہے گزشتہ روز کے حملہ میں ان کے ایک عزیز دوست محمد زخمی ہو گئے تھے جبکہ محمد حسین جندانی کو دفنانے کے وقت روبا جیانی لادیوں نے دوبارہ فائرنگ کی جس سے عبد الغفور زخمی ہو گیا متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار، آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا کہ روبا جیانی لادی گینگ کا حصہ ہیں ان کے خلاف بھر پور آپریشن کر کے ان کا خاتمہ کیا جائے اور سینکڑوں مکینوں کو تحفظ فراہم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں