9

نسیم شاہ صلاحیتوں سے انصاف نہیں کرسکے، وہاب ریاض

سابق ٹیسٹ پیسروہاب ریاض نے کہا ہے کہ نسیم شاہ ابھی تک اپنی صلاحیتوں سے انصاف نہیں کرسکے، انھیں میچز جتوانا چاہئیں۔پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ لائن مستحکم ہے،شاہین شاہ آفریدی نئی گیند کے ماہر  اور بعد میں حارث رؤف گیند سنبھالتے ہیں،وہ اختتامی اوورز میں عمدہ بولنگ کے ماہر ہیں، دیگر بولرز بھی اچھے ہیں،نسیم شاہ نے کافی میچز میں اچھی بولنگ کی مگر مجھے لگتا ہے کہ کہیں نہ کہیں وہ ابھی اپنی صلاحیتوں سے انصاف نہیں کرسکے، انھیں پاکستان کو میچز جتوانا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بولرز کو میچ ونرز کا کردار ادا کرنا ہوگا،اسی طرح شاہین شاہ آفریدی وکٹیں لینے والے بولر ہیں،انھیں چاہیے کہ اسی انداز میں بولنگ جاری رکھیں،ورلڈکپ میں شاہین کے 10اوورز بہت اہمیت کے حامل ہوں گے،اننگز کے 25سے 35ویں اوور کے درمیان بھی ٹیم کو ان سے وکٹوں کی ضرورت ہوگی، اختتامی اوورز میں پاکستانی پیسرز یارکرز کا اچھا استعمال کرتے ہیں،امید ہے کہ وہ اپنی مہارت میں مزید بہتری لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں