26

کرینہ کپور کی کاپی کرنے پر سجل علی کو تنقید کا سامنا

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ کی ‘بیبو’ کرینہ کپور کو کاپی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔سوشل میڈیا پر سجل علی کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو شوبز انڈسٹری میں اپنے بہترین دوستوں اور پسندیدہ شخصیت سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں سجل علی نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں میرا کوئی بھی اچھا دوست نہیں ہے، اُنہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتی۔جب سجل علی سے پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری میں اُن کی پسندیدہ شخصیت کون ہیں؟ تو اس پر اُنہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے کردار ‘گیت’ کو کاپی کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پسندیدہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں