69

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری رابطہ کرتے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے  میرا کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری رابطہ کرتے ہیں۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری وقتا فوقتاً رابطہ کرتے رہے ہیں جب کہ فیصل واوڈا کس کے لیے کام کرتے ہیں ،نو آئیڈیا۔صحافی کی جانب سے کسی دباؤ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ دباؤ بس یہی ہے کہ ہر روز عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں ۔ ابھی جیل سے آئے ہفتہ ہوا ہے 7، 8 بار تو عدالتوں میں پیش ہوچکا ہوں۔ کبھی ہائیکورٹ ، کبھی سیشن عدالت، کبھی انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہورہا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں