11

فتح حاصل کرنے تک لڑائی جاری رکھیں گے، اسرائیلی وزیراعظم

غزہ:  اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے اپنی فوج کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی دے دی۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو نے بیان میں کہا کہ غزہ میں فتح حاصل ہونے تک لڑائی جاری رکھیں گے۔ جتنے اسرائیلی حماس نے یرغمالی بنائے ہیں انہیں واپس لے کر آئیں گے۔دوسری جانب اسرائیل کے وزیردفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ  حماس کو شکست ہو جائے گی تو اسرائیل غزہ کی پٹی کے تحفظ یا کسی بھی دیگر چیز کا ذمہ دار نہیں رہے گا۔ فلسطین میں حالیہ تنازع سے قبل اسرائیل غزہ کو ایندھن اور دیگر ممالک سے غزہ بھیجی جانے والی امداد کی نگرانی کرتا تھا۔ غزہ کے لیے نیا سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا۔اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پہلے حماس کے انفرا اسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کریں گے اس کے بعد حماس کے بچے کھچے ٹھکانے ختم کرنے کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں